پی پی قیادت نے مستقبل میں کسی بھی طرز کے اتحاد میں ابتدائی طور پر مائنس پی ٹی آئی کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبہ بندی شرو ع کر دی

رہنمائوں کی اکثریت نے پی ٹی آئی کی بجائے دیگر جماعتوں سے رابطے بڑھانے ،کچھ نے دروازے کھلنے رکھنے کی تجویز دیدی‘ ذرائع

بدھ 26 اپریل 2017 12:07

پی پی قیادت نے مستقبل میں کسی بھی طرز کے اتحاد میں ابتدائی طور پر مائنس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے مستقبل کی سیاست اور آئندہ عام انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشگی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ہے ، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے رویے کو دیکھتے ہوئے کسی بھی طرز کے اتحاد میں ابتدائی طور پر مائنس پی ٹی آئی کو سامنے رکھتے ہوئے غور کیا جارہا ہے ۔ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور رہنما موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے حوالے سے کسی طرح کا محاذ کھولنے کے حق میں نہیں تھی تاہم عمران خان کے رویے اور جلسوں میں کی گئی مخالفانہ تقاریر کے بعد پیپلز پارٹی نے ڈٹ کر جواب دینے کا حتمی فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست میں پختگی نہیں اس لئے ان کا کسی بھی طرز کے اتحاد میں شامل ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

تاہم مستقبل کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر جماعتوں سے مسلسل رابط رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کے رہنما اورقیادت کی سطح پر اپوزیشن جماعتوں سے باضابطہ رابطے شروع کئے جارہے ہیں۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ پی پی کے رہنمائوں کی اکثریت نے پی ٹی آئی کی بجائے دیگر جماعتوں سے رابطے بڑھانے جبکہ کچھ نے پی ٹی آئی کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھنے کی تجویز دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :