لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 11:47

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر چنبیلی کے پھول کی طرح کی جائےگی۔

(جاری ہے)

توسیعی منصوبے کے بعد ائیر پورٹ پر گاڑیوں کی پارکنگ کی سلاٹس 1200سے بڑھ کر 4500 ہو جائے گی۔ جبکہ جہازوں کی پارکنگ کے لیے 14 نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ توسیعی منصوبے کے تحت ائیر پورٹ پر ڈومیسٹک اور اٹرنیشنل لاؤنج میں 100 کاﺅنٹرز ہوں گے۔ ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو 45ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :