کراچی،جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

بدھ 26 اپریل 2017 11:57

کراچی،جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک لینڈ گریبر،مفرور اور غیر ملکی بھی شامل ہے۔شاہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔

ملزمان میں منیر عرف منا اور اللہ رکھا عرف راکھی شامل ہیں۔ نارتھ کراچی میں انکروچمنٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لینڈ گریبر جاوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم جاوید نے نارتھ کراچی میں سرکاری ارضی پر شادی لان بنایا ہوا تھا۔ کے ڈی اے کے افسر جمیل بلوچ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔کورنگی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں بدنام زمانہ بکی گلفام گینگ کے دو کارندے مزمل اور شاہ زیب جبکہ سرکاری پائپ لائن سے پانی چوری کرنیوالا ملزم وقاص،مفرور ملزم خادم حسین اور غیر ملکی باشندہ شامل ہیں۔ ماڑی پور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے ملزم حبیب اللہ پٹھان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :