Live Updates

ڈان لیکس کی رپورٹ کا سب کوپہلے سے پتہ تھا، کسی کمزور کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، خورشید شاہ

بدھ 26 اپریل 2017 11:54

ڈان لیکس کی رپورٹ کا سب کوپہلے سے پتہ تھا، کسی کمزور کو قربانی کا بکرا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کا سب کوپہلے سے پتہ تھا ‘ رپورٹ کے مطابق کسی کمزور کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا ‘ سب کو چھوڑ کر چھوٹے سرکاری ملاز م کو گھسیٹیں گے ‘ ریاست کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ‘ دشمن کو انفارمیشن دے کر مدد دی گئی ‘ حکمران کسان دشمن ہیں‘ عمران خان ا یک سمجھدار سیاستدان ہیں ‘ اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا ‘ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہی۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کا س ب کو پہلے سے پتہ تھا۔ سب کو چھوڑ کر چھوٹے سے سرکاری ملازم کو گھسیٹیں گے۔ چوہدری نثار کا بیان تھا کہ جج صاحب کہہ رہے ہیں کوئی متفق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ دشمن کو انفارمیشن دے کر مدد دی گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق کسی کمزور کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہہ عمرا ن خان ایک سمجھدار سیاستدان ہیں۔ حکمران کسان دشمن ہیں۔ کسانوں پر کل بھی لاٹھی چارج کیا گیا۔ اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لئے 7 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ کل اسلام آباد میں کینیڈین شہری کو لوٹ لیا گیا۔ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات