Live Updates

میں نے عمران خان کو آصف زرداری پر تنقید نہ کرنے کا کہا تھا لیکن اس نے میری بات نہیں مانی۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 11:38

میں نے عمران خان کو آصف زرداری پر تنقید نہ کرنے کا کہا تھا لیکن اس نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے سوال کیا کہ  ایک اور خبر گردش کر رہی ہے کہ دادو جلسے میں آپ نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ جلسے سے خطاب کے دوران سندھ حکومت ، آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر ذرا ہاتھ ہولا رکھیں۔ لیکن آپ کی وہ بات مانی نہیں گئی ۔

(جاری ہے)

جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے بالکل ایسا کہا تھا لیکن میری بات نہیں مانی گئی۔ دادو جلسے میں آنے والے لوگ آصف زرداری کے بے حد مخالف تھے جو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔میں نے نہیں سوچا تھا کہ سندھ میں آصف زرداری کو اس قد ر مخالفت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ساری زندگی جلسوں اور جلوسوں میں ہی گزری ہے۔شیخ رشید نے اینکر نے کہا کہ یہ بات جب ہوئی تب وہاں میں، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین موجود تھے تو یہ بات باہر کیسے لیک ہو گئی؟ اس کے لیے اب مزید احتیاط کرنا ہو گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات