اسد عمر نے غلیظ سیاست کرنے پر طلال چوہدری سمیت ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ن لیگی رہنما طلال چوہدری اور ان کی پارٹی کی گندی اور غلیظ سیاست پر ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق لائیو پروگرام میں گفتگو کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ گٹر کی ذہنیت کی سیاست مسلم لیگ ن نے آج نہیں سیکھی بلکہ ان کی سیاست کی ابتدا ہی اس سے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عورت تک کو نہیں چھوڑتے ۔ انہوںنے نصرت بھٹو کے ساتھ جو کیا اور جو انہوںنے بے نظیر بھٹو کے ساتھ کیا ۔ یہ وہ گندی ذہنیت والے لوگ ہیں جنہوں نے ہیلی کاپٹروں سے تصاویر پھینکوائیں۔ اگر ان میں کوئی شرم حیا ہو تو اس موضوع پر بات ہی نہ کریں۔خدا کا خوف کریں اور ایسا نہ ہو کہ لوگ آپ کی ماﺅں اور بہنوں پر بات کرنا شروع کر دیں۔ اسد عمر کبھی ایسا نہیں کرے گا لیکن ڈرو اس وقت سے جب لوگ آپ کے گھروں تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: