ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ، 10ہزار 334 رجسٹرڈ مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے

بدھ 26 اپریل 2017 11:14

ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ، 10ہزار 334 رجسٹرڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے ، تین اپریل سے اب تک 10ہزار 334 رجسٹرڈ مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے ، واپس جانے والے رجسٹرڈ مہاجرین کو 200ڈالر فی کس کی ادائیگی ہورہی ہے ، وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کسی بھی زحمت سے بچنے کے لئے یو این ایچ سی آر ہیلپ لائن پر مفت کال کرکے وطن واپسی کی تاریخ حاصل کرلیں ۔

بدھ کو یو این ایچ سی آر کے نمائندے قیصر آفریدی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موسم سرما کے اختتام کے بعد تین اپریل 2017ء سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل جاری ہے اب تک دس ہزار334 رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے ہیں ،خیبر پختونخوا، پنجاب ، آزاد کشمیر سے سات ہزار 818 جبکہ بلوچستان اور سندھ سے دو ہزار 153 رجسٹرد افغان مہاجرین جس کے خاندان کی تعداد دو ہزار 419 بنتی ہے اب تک واپس افغانساتان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 200ڈالر فی کس کی ا مداد یو این ایچ سی آر کی جانب سے دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ وطن واپس جانے کے خواہش مند رجسٹرڈ افغان مہاجرین کسی بھی زحمت سے بچنے کے لئے یو این ایچ سی آر کے مراکز سے وطن واپسی کی مقررہ تاریخ حاصل کرلیں تاکہ انہیں وطن واپسی کے موقع پر کسی بھی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :