قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کل گوادر میں ہو گا

بدھ 26 اپریل 2017 11:14

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کل  گوادر میں ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کل( جمعرات) کو گوادر میں ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سراج محمد خان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کو گودر ڈرائی پورٹ پر درآمدات اور برآمدات کے لئے قائم سہولت سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ گوادر پورٹ آپریشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سمیت وزارت تجارت کے مختلف امور کاجائزہ لیاجائے گا ، وزارت کے حکام کمیٹی کو گوادر بندر گاہ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :