ڈان لیکس کی رپورٹ آج پبلک کیے جانے کا امکان ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 11:07

ڈان لیکس کی رپورٹ آج پبلک کیے جانے کا امکان ۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء): ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کو آج وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کی جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان رپورٹ کو آج پبلک بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ گذشتہ روز وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی جسے آج وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا۔