وزیر اعظم نواز شریف نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چوہدری غلام حسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 10:50

وزیر اعظم نواز شریف نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چوہدری غلام حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جونہی ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہو گی ، رپورٹ کے پبلک ہوتے ہی وزیر اعظم نواز شریف اسپیکر قومی اسمبلی سے اجلاس بلانے کی سفارش کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف تقریر کریں گے۔جس کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس تقریر میں نواز شریف ملک و قوم کے لیے اپنی خدمات اور ملک کے لیے ترقی کے سفر سے متعلق بتائیں گے۔ اور کہیں گے کہ ہمارے خلاف سازشیں اور محلاتی سازشیں کر کے لوگ ملک کی ترقی کا سفر روک رہے ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اسی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف وقومی اسمبلی اور وزارت عظمیٰ سے استعفے کا اعلان کر دیں گے۔یہ اعلان آنے والے کچھ دنوں یا ہفتوں میں ہونا متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :