ْ ماہ شعبان کی رویت کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا، مفتی منیب الرحمان

بدھ 26 اپریل 2017 10:52

ْ ماہ شعبان کی رویت کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا، ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ماہِ شعبان المعظم 1438ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہٴ موسمیات، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں 0300-9285203 0300-9244269 , 0321-2484604 , (021)99261404 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔