جے آئی ٹی بننے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف بند گلی میں آگئے ہیں۔ بابر اعوان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 10:40

جے آئی ٹی بننے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف بند گلی میں آگئے ہیں۔ بابر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما بابراعوان نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے سے پانامہ کیس بند گلی میں چلا گیا ہے میں اس حق تک اتفاق کرتا ہوں۔ لیکن ایک بات یہ بھی ہے کہ پانامہ کیس پر جے آئی ٹی بننے کے بعد نواز شریف بھی بند گلی میں چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سب سے بڑ پانچ رکنی بنچ ، جو پانامہ کیس کی سماعت کر رہا تھا ، نے جے آئی ٹی کو باقاعدہ مینڈیٹ دیا ہے جسے ٹی او آرز کہا جاتا ہے۔

بنچ نے جے آئی ٹی کو ہدایت کی ہے کہ یہ وہ نکات ہیں جن کا شریف خاندان سے دوبارہ پوچھا جائے۔ اس سے پہلے یہ باتیں 127 سماعتوں کے دوران پوچھی جا چکی ہیں۔اور 127 ویں دن تک سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان سے یہی سوالات پوچھے جاتے رہے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان اس جے آئی ٹی کی بند گلی میں پھنس چکا ہے اور ڈر اس بات کا ہے کہ وزیر اعظم اس بند گلی سے نکلنے کے لیے بحیثیت وزیر اعظم اپنا اثر و رسوخ استعمال کرسکتے ہیں جو کہ خطرے کی بات ہے۔