پاک برطانیہ آرمی سٹاف بات چیت کا تیسرا مرحلہ

پاک برطانیہ فوجی اسٹاف کی ملاقات جی ایچ کیومیں ہوئی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 10:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : پاک برطانیہ آرمی اسٹاف بات چیت کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک برطانیہ فوجی اسٹاف کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے برطانوی وفد کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وفد کی نمائندگی اسسٹنٹ چیف آف میجر جنرل نکول ویلج نے کی۔

(جاری ہے)

برطانوی فوجی وفد نے ٹریننگ، دفاعی تعاون اور اسپورٹس میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ برطانوی فوجی وفد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کےساتھ تعاون برقرار رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوجی وفد کو آرمی میوزیم کا بھی دورہ کروایا گیا۔ اور وفد کو تحفے میں یادگار دی گئی۔ برطانوی فوجی وفد کو جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران پاکستان بھر میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد اورخطے میں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :