اب بھارتی گائیوں کا شناختی کارڈ بنے گا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اپریل 2017 23:50

اب بھارتی گائیوں کا شناختی کارڈ بنے گا
آج کل بھارتی شہری ایک نئے بائیومیٹرک کارڈ کا استعمال کر رہے ہیں، جس کا نام  ”آدھار“ کارڈ ہے۔ اس کارڈ کو بھارت میں سب سے معتبر شناخت تسلیم کیا جاتا ہے۔ ہر شہری کو اُن کے بائیومیٹرک اور علاقائی ڈیٹا کی بنیاد پر 12 عدد پر مشتمل نمبر دیا جاتا ہے۔ بھارتی شہری اپنے تمام اہم کام اسی آدھار نمبر کی مدد سے کرتے ہیں۔اب لگتا ہے کہ بھارتی شہریوں کے بعد بھارت کی گائیوں کا بھی  آدھار کارڈ کی طرح کا شناختی کارڈ بن سکتا ہے۔


سپریم کورٹ میں ایک سرکاری وکیل رنجیت کمار نے  بتایا کہ مودی کی حکومت مویشوں کے لیے بدلے نہ جانے والے شناختی ٹیگ متعارف کرانے والی ہے۔پہلے مرحلے پر یہ ٹیگ گائیوں کےلیے متعارف کرائے جائیں گے۔ گائے چونکہ دیکھنے میں ایک سی لگتی ہیں تو اس ابہام کو ختم کرنے کے ہر گائے کو ایک منفرد نمبر الاٹ کیا جائےگا۔

(جاری ہے)

گائیوں کے ٹیگ پر گائے کی قسم، اس کے سینگوں کا سائز،  ان کی لمبائی، گائیوں کی دُم کی موٹائی، قد اور وزن لکھا جائے گا۔

حکومت کے اس اقدام پر طنز کرتے ہوئے  ایک نقاد کا کہنا تھا کہ جلد ہی گائیوں کا بنک اکاؤنٹ بھی کھولا جا سکے گا۔
بھارت میں گائے پالنے والے اور اس کا کاروبار کرنے والے آج کل گائے کے نام نہاد محافظوں کے ظلم کی  زد میں ہیں۔ حالیہ مہینوں میں بھارت میں گائے کے بہت سے تاجرہجوم کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :