فرائیڈ چکن لانے کی جلدی تھی۔سرخ اشارہ توڑنے پر ڈرائیور کی وضاحت

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اپریل 2017 23:50

فرائیڈ چکن  لانے کی جلدی تھی۔سرخ اشارہ توڑنے پر ڈرائیور کی وضاحت
آسٹریلیوی پولیس نے ٹوئٹر پر ایک چالان کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس چالان کے فارم میں ایک خانہ ڈرائیور کی وضاحت کا بھی ہوتا ہے۔ سرخ اشارہ توڑنے کے اس چالان میں ڈرائیور نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ فرائیڈ چکن لانے کی  جلدی میں تھا۔

(جاری ہے)


ویسٹرن آسٹریلیا ٹریفک پولیس 17 اپریل کے  اس واقعے میں  ڈرائیور کی وضاحت سے بالکل مطمئن نہیں ہوئی اسی لیے اس نے ڈرائیور کو 227 ڈالر کا جرمانہ  بھی کیا تھا اور اس کے لائسنس پر 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :