دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے جانے والے جرمانوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 25 اپریل 2017 21:51

دبئی پولیس نے ٹریفک  قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے جانے والے جرمانوں ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) دبئی پولیس نے ٹریفک  قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے جانے والے جرمانوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے ٹریفک حادثات اور قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ٹریفک  قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے جانے والے جرمانوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے منظور کیے گئے نئے قوانین کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

نئے قوانین کے تحت خاص کر بے ہنگم اور حد سے زیادہ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیورز کو دگنے جرمانے کیے جائیں گے۔ حد رفتار سے 60 کلومیٹر  تجاوز کرنے والے ڈرائیورز پر اب 1 ہزار درہم کی بجائے 2 ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ جبکہ 80 کلومیٹر اضافی رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز پر 3 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے۔ دبئی پولیس حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جرمانوں میں اضافے کا مقصد رقوم اکٹھا کرنا نہیں بلکہ دبئی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پانا ہے۔ اور اس مقصد کیلئے جب جب ضرورت پڑی تو ٹریفک قوانین میں تبدیلیاں کی جاتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :