پاناما کیس کی جے آئی ٹی کیلئے ایس ای سی پی نے فہرست تیار کر لی، 3 افسران کے ناموں کی حتمی منظوری

muhammad ali محمد علی منگل 25 اپریل 2017 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) پاناما کیس کی جے آئی ٹی کیلئے ایس ای سی پی نے فہرست تیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایف آئی اے، نیب، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اب ایس ای سی پی نے 3 افسران کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جے آئی ٹی میں شامل کرنے کیلئے جن 3 افسران کے ناموں کی سفارش کی گئی ہے ان میں ظفر مرزا، طارق بختاور اور علی عظیم کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق جے آئی ٹی کی تشکیل کا کام رواں ہفتے میں ہی مکمل کیا جانا ہے۔