فاٹا مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کی کابینہ تحلیل، نئی تنظیم سازی 15مئی تک آرگنائزر نظام الدین کی سربراہی میں کی جائیگی

منگل 25 اپریل 2017 23:56

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) فاٹا مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ کی موجودہ تمام کابینہ تحلیل۔ نئی تنظیم سازی 15مئی تک آرگنائزر نظام الدین کی سربراہی میں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اخبارنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نظام الدین خان نے بتایا کہ نئی تنظیم سازی پارٹی قیادت بالخصوص مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے مشورے سے کی جائیگی۔ تنظیم سازی کے دوران فاٹا کے کابینہ سے لیکر تحصیل لیول تک تمام کابینوں کے از سر نو رکن سازی کی جائیگی اور قابل ، خدمت کے جذبے سے سرشار جوانوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :