لاڑکانہ ،تیز رفتار کوچ کی چنگچی رکشہ کو ٹکر، چنگچی سوار دو بچے جاں بحق، چار افراد زخمی

منگل 25 اپریل 2017 23:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) لاڑکانہ میں تیز رفتار کوچ کی چنگچی رکشہ کو ٹکر، چنگچی سوار دو بچے جاں بحق، چار افراد زخمی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرکے کوچ تحویل میں لے لی، مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے گاؤں سچو بخش جاگیرانی کے قریب تیز رفتار کوچ کی چنگچی سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں شہر کے نظر محلہ کی مکین 6 سالہ بچی سبحان خاتون اور 15 سالہ اعجاز چانڈیو موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ وسیمان خاتون، 5 سالہ رشید، علی نواز اور خاتون شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کوچ تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :