ڈان لیکس معاملے کی اصل ذمہ دار مریم نواز تھیں جنہیں بین الاقوامی طاقتوں کی مداخلت سے بچایا گیا: نبیل گبول کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 25 اپریل 2017 21:02

ڈان لیکس معاملے کی اصل ذمہ دار مریم نواز تھیں جنہیں بین الاقوامی طاقتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ ڈان لیکس معاملے کی اصل ذمہ دار مریم نواز تھیں جنہیں بین الاقوامی طاقتوں کی مداخلت سے بچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ ڈان لیکس معاملے کی اصل ذمہ دار وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز ہیں۔ مریم نواز ڈان کے صحافی سیرل المیڈا سے براہ راست رابطے میں تھیں۔

تاہم مریم نواز کو اس معاملے سے بچانے کیلئے بین الاقوامی طاقتوں سے مداخلت کروائی گئی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی طاقتوں سے درخواست کی گئی کہ اس معاملے میں چاہے کسی کو بھی سزا دے دی جائے تاہم مریم نواز کو بچا لیا جائے۔ واضح رہے کہ ڈان لیکس معاملے کی تحقیقات رپورٹ منظر عام پر آ چکی ہے جس میں سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو کلین چٹ دے دی گئی ہے جبکہ طارق فاطمی اور راو تحسین کو اس معاملے کا ذمہ دار ٹھہرا کر ان سے استعفی طلب کیا گیا ہے۔ تاہم طارق فاطمی کی جانب سے استعفی دینے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملہ کی انکوائری کروا کر مقدمہ چلایا جائے۔ وہ مقدمے اور تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :