اسلام آ باد ،ٹر یفک پولیس کی غیرر جسٹرڈنمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی جاری،5028 کو جرمانے ، 3942 گاڑیاں وموٹر سائیکلزمختلف تھانہ جات میں بند

منگل 25 اپریل 2017 23:48

اسلام آ باد ،ٹر یفک پولیس کی  غیرر جسٹرڈنمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کی جا نب سے غیر نمو نہ ،فینسی اورغیرر جسٹرڈنمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک آفس کے سینکڑوں افسران و ملازمان کے غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں،قانون کا برابری کی بنیاد پر نفاذ کیا جائیگا،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی۔

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر نمو نہ ،فینسی اورغیرر جسٹرڈنمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، اس مہم کے دوران ابھی تک اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 16721 غیرنمونہ ،فینسی 5028 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلزکو سیکشن 23آف موٹر وہیکل آرڈیننس 1965اورسیکشن 32موٹر وہیکل رولز 1969کے مطابق کے تحت ٹکٹ جا ر ی اور بھاری جرمانے کئے گئے ہیں ، 3942 گاڑیاں اورموٹر سائیکلزمختلف تھانہ جات میں بندکئے گئے ہیں،ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک آفس کے سینکڑوں افسران و ملازمان کی غیرنمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتار دیںاس سلسلے میں اسلام آباد بھر میں 65مختلف مقامات پر اسپیشل ناکہ جات لگائے گئے ہیں،جس میں ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید ،3ڈی ایس پیز ،17انسپکٹرزسمیت 342 ٹریفک افسران واہلکاران کے علاوہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عملہ اور اسلام آباد پولیس کے آپریشنل افسران و جوان بھی حصہ لے رہے ہیں، اس مہم کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک از خود کر رہے ہیں،میں ایس ایس پی ٹر یفک ملک مطلوب احمدنے شہر یو ں سے کہا کہ قانون کا نفاذ برابری کی بنیاد پر کیا جائے گا،اس سلسلے میں کسی سے رعا ئت نہیں بر تی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :