پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی قانونی جرم ہیجوحادثات کا باعث بھی ہے،گاڑی چلاتے ٹریفک کے اُصولوں پرپابندی سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے

ایس ایس پی پنجاب ہائی وے محمد یوسف کی سگریٹ نوشی مہم سے متعلق بریفنگ

منگل 25 اپریل 2017 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن محمد یوسف ملک نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی اکثر و بیشتر حادثات کا باعث بنتی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی قانونی جرم ہے، سگریٹ نوشی نہ صرف کینسر جیسے موذی امراض کا باعث بنتی ہے بلکہ سگریٹ کا دھواں دیگر افراد کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے،سفر کے دوران ہائی وے پر دوران ڈرائیونگ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا کیا جائے ،ٹریفک کے اُصولوں کو ملوظ خاطر رکھا جائے تو اس عمل سے نہ صرف قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے ،ٹریفک پولیس کے قیام کا مطلب شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

وہ منگل کو پنجاب ہائی وے پٹرول کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کو دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کے حوالے سے خصوصی مہم کے آغاز سے قبل بریفنگ دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی وقاص منیر سمیت جونیئر پٹرولنگ آفیسر جہانگیر محمود اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ کامزید کہنا تھا کہ تمباکو نوشی دل اور پھیپھڑوں کے امراض کے علاوہ منہ کے کینسر جیسے موذی امراض کا باعث بنتی ہے۔

پوری دنیا کے ڈاکٹر اس امر پر مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں کہ تمباکو نوشی نہ صرف انسان کی اپنی صحت کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ سگریٹ کا دھواں دیگر افراد کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے اس سلسلہ میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام الناس کو سگریٹ نوشی کے مضمرات سے آگاہی دی جائے اور ساتھ ہی ساتھ دوران ڈرائیونگ اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کے نقصانات اور اس بارے میں قانونی صورتحال سے آگاہ کر کے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

پولیس کی جانب سے ایسی پبلک سروس مہم شروع کئے جانے کو ہر طبقہ فکر میں سراہا جا رہا ہے جس کے دور رس مفید اثرات ہونگے۔ شہری اگر ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تو اس عمل سے حادثات میں واضح کمی واقع ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :