طارق فاطمی نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

ڈان لیکس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے استعفیٰ نہیں دوں گا اور نہ ہی وزیر اعظم نے مجھ سے استعفیٰ طلب کیا ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصینجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 25 اپریل 2017 23:46

طارق فاطمی نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے استعفیٰ نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں طارق فاطمی کے خلاف کارروائی کی سفارش کے بعد ان سے استعفیٰ لینے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کی خبر سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی وزیر اعظم نے مجھ سے استعفیٰ طلب کیا ہے ۔ جب میرا کوئی تعلق ہی نہیں تو استعفیٰ دینے کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا۔…(رانا+و خ)

متعلقہ عنوان :