لیسکو سب ڈویژن شاہ پور ملتان روڈ کے ستا ئے شہری سڑکوں پر نکل آئے

ْ لیسکو علامہ اقبال ٹائون کے سب ڈویژن شاہ پور کے تاجران اور درجنوں شہریوں کا شدید احتجاج

منگل 25 اپریل 2017 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) لیسکو سب ڈویژن شاہ پور ملتان روڈ کے ستا ئے شہری سڑکوں پر نکل آئے، لیسکو علامہ اقبال ٹائون کے سب ڈویژن شاہ پور کے تاجران اور درجنوں شہریوں اللہ دتہ، محمد ریاض سمیت دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بل ریفرنس نمبر(01112390023700R) سمیت دیگر بلز کی ادائیگی کے باوجود واپڈا اہلکار نذرانے نہ دینے کیصورت میں زبردستی میٹرز اُتار لیتے ہیں اور بارہا احتجاج کے باوجود اُوور بلنگ معمول بن چکی ہے جبکہ شکایت کیلئے متعلقہ SDO سب ڈویژن شاہ پور اپنے دفتر میں سارا سارا دن غائب رہتے ہیں اور احتجاج کے باوجود متعلقہ میٹر ریڈرز اور دیگر عملہ کیخلاف دانستہ کارروائی نہیں کی جاتی، شہریوں نے بتایا کہ متعلقہ ایکسیئن ذوہیب سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان شکایات پر کارروائی کی بجائے صارفین سے غیر ضروری بحث کرتے ہیں، شہریوں نے فوراً SDO سمیت دیگر ذمہ داران کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ۔