سکھر کی وکلاء برداری نے بھی نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ،گو نواز گو کے نعرے ، سیشن کورٹ میں جاری عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

منگل 25 اپریل 2017 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) سکھر کی وکلاء برداری نے بھی نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ،وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ،گو نواز گو کے نعرے تفصیلات کے مطابق ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پانامہ فیصلے پر وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کے مطالبے کے لیے سکھر کی وکلاء برداری بھی میدان میں آگئی ہے سکھر کی وکلاء برداری نے سیشن کورٹ میں جاری عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے عدالت کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور گو نواز گو،مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو کی نعرے بازی کی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے تھا مگر وہ ایسا نہیں کررہے ہیں ان کا کہناتھا کہ وہ اس فیصلے کے بعد عہدے پر رہنے کا بھی اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں اس لیے انہیں خود مستعفی ہوجانا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ مستعفی نہ ہوئے تو ملک بھر کی وکلاء برداری ان کے خلاف ججز تحریک سے بھی بڑی تحریک چلائے گی جس کے نتیجے میں نواز شریف کو گھر جانا پڑ جائے گا۔

#