ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،لائکا آئس کریم،شہزادسوڈاواٹرفیکٹری سیل

بلوچکن شاپ اورلالہ ظفرچکن شاپ سیل،ملک شاہد اورفائن پولٹری کوجرمانہ،ٹولنٹن مارکیٹ کےلیے سپیشل آپریشنز ٹیم تیار،باربارخلاف ورزی کرنیوالےجیل جائینگے۔ڈایریکٹرآپریشنز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اپریل 2017 20:28

ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،لائکا آئس کریم،شہزادسوڈاواٹرفیکٹری ..
 لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25اپریل2017ء): وزیر اعلی ٰ پنجا ب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ٹولنٹن مارکیٹ میں بارشوں کے بعد بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل آپریشن ٹیم بناتے ہوئے ٹیم کوحکم دیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی اور گوشت کے معیار پر سخت نگرانی رکھی جائے اوردوکانداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت سے سختی سے نبٹا جائے اور بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے۔

ٹولنٹن مارکیٹ سپیشل آپریشنز ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ببلو چکن شاپ اور لالہ ظفر چکن شاپ کو ہدایات پر عمل نا کرنے، ناقص صفائی اور کون سسٹم استعمال نا کرنے پر سیل جبکہ ملک شاہد اور فائن پولٹری کو جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

ای بلاک جوہر ٹاوٴن میں واقع لائکا نامی فیکٹری جبکہ ٹیکسالی گیٹ میں شہزاد سوڈا واٹر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ڈایریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئس کریم فیکٹری بغیر لائسنس کام کر رہی تھی اور ناقص، مضر صحت اجزاء کے استعمال سے آئس کریم تیار کی جا رہی تھی۔

علاوہ ازیں ویجیٹیبل فیٹ اور مضر صحت اجزاء سے بنی فروزن ڈیزٹ کو آئس کریم کے طور پربیچا جا رہا تھا۔آئس کریم فیکٹری میں مزدورں کی ذاتی صفائی انتہائی ناقص، میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ دیگر کاروائیوں میں شہزاد سوڈا واٹر نامی فیکٹری کو بھی سیل کر دیا گیا۔بڑے پیمانے پر کام کرنے والی یہ فیکٹری بھی بغیر لائسنس چلائی جارہی تھی۔ سوڈا واٹر فیکٹری میں سوڈے کا فارمولا انسانی استعمال کے لیے مضر پایا گیا۔موقع پر کیے گئے تمام ٹیسٹوں میں سوڈا کے بنانے میں استعمال ہونے والا پانی مضر صحت پایا گیا ۔ علاوہ ازیں قذافی سٹیڈیم میں سنٹرل ایشیئن ریسٹورنٹ کو 10 ہزار، کافی بار کو 9 ہزار جرمانہ کیا گیا۔