پیپلزپارٹی پنجاب کی لوڈشیڈنگ اورپاناما فیصلے کیخلاف عوامی رابطہ شروع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اپریل 2017 20:19

پیپلزپارٹی پنجاب کی لوڈشیڈنگ اورپاناما فیصلے کیخلاف عوامی رابطہ شروع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25اپریل2017ء) : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ لوڈشیڈنگ اور پانامہ فیصلے کیخلاف آج سے رابطہ عوام شروع کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں این اے 118اور این اے 130میں بڑے عوامی اجتماعات ہونگے جن میں قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ سہ پہر چار بجے حلقہ این اے118کے علاقے جی ٹی روڈ شاہدرہ کے مقام پر بڑا عوامی اجتماع ہوگا جبکہ شام سات بجے حلقہ این اے 130میں برکی روڈ کے مقام پردوسرا بڑا اجتماع ہوگا جس میں قمر زمان کائرہ اور بیگم ثمینہ خالد گھرکی سمیت ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :