وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

منگل 25 اپریل 2017 22:59

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید 6 رکنی کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، سپیشل برانچ ، ایگریکلچر اورانڈسٹری کا نمائندہ بھی شامل ہوگا، کمیٹی سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرے گی اور رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش کی سپلائی کو یقینی بنائے گی نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کو ڈسٹرکٹ لیول پر کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :