وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ

پی آئی اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے ایئر لائن کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی

منگل 25 اپریل 2017 22:57

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے پی آئی اے ہیڈ آفس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ پی آئی اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے ان کو ایئر لائن کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی آئی اے کے مستقبل کے بارے میں منصوبوں پر اطمینان کا ا ظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سروس کے معیار کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ائر لائن کے ریونیو میں اضافے کیلئے بھی تندہی سے کام کیا جائے۔ انہوں نے نیئر حیات کو چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے پر مبار کباد دی اور قومی ائر لائن کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔