اختلافی نوٹ بارے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے بارے قانونی مشاورت ملی تو قیادت سے اسکی اجازت طلب کرونگا‘ وزیرقانون پنجاب

عمران خان ،ان کا ٹولہ اس طرح سے ثابت کرنیکی کوشش کر رہے ہیں جیسے یہ کوئی آسمانی صحیفہ ہے ،اطالوی ناول کے اقتباسات سے مرعوب نہیں ہونگے عمران خان،راولپنڈی کاشیطان اور مکار مولوی جے آئی ٹی کو دبائو میں لانا چاہتے ہیں‘ رانا ثناء اللہ کی پنجاب اسمبلی کے احاطے میںگفتگو

منگل 25 اپریل 2017 22:57

اختلافی نوٹ بارے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے بارے قانونی مشاورت ملی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ اگر اختلافی نوٹ بارے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے بارے قانونی مشاورت ملی تو خود قیادت سے اس کی اجازت طلب کروں گا ، عمران خان اور ان کا ٹولہ اس طرح ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے یہ کوئی آسمانی صحیفہ ہے،اختلافی نوٹ کو فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش توہین عدالت ہے جس کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہعمران خان،راولپنڈی کاشیطان اور مکار مولوی جے آئی ٹی کو دبائو میں لانا چاہتے ہیںلیکن ان کے جے آئی ٹی پر اثر انداز نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سوشل میڈیا پر پیغام سے سازش واضح ہوجاتی ہے اور میں کہہ چکا ہوں کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اختلافی نوٹ کوسپریم کورٹ کافیصلہ ثابت کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ سپریم کورٹ منفی ہتھکنڈوں کا مکمل نوٹس لے گی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی فیصلہ ہوتا ہے۔ اطالوی ناول ڈرامہ ، فراڈ اور جھوٹ ہے اور اسکی کوئی سند نہیں ۔ چودہ سو سال سے قران مجید اور احادیت کے پیرو کار ہیں ، اطالوی ناول کے اقتباسات سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

عمران خان اور ان کا ٹولہ اختلافی نوٹ کو اس طرح سے ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے یہ کوئی آسمانی صحیفہ ہو ہے ، یہودی ٹولہ اس معاشرے میں نفرت کا بیج بونا چاہتا ہے، تحریک انصاف پہلے سپریم کورٹ کودبائو میں لانے کی کوشش کرتی رہی ہے،جے آئی ٹی میرٹ پرکام کرکے حقائق قوم کے سامنے لائے،مگر یہ لوگ چاہتے ہیں جے آئی ٹی میرٹ پر کام نہ کرسکے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ کرپشن کیخلاف آصف زرداری کی مہم قیامت کی نشانی ہے، اعتزاز احسن ہمیشہ سے انتہائی منافق اور ذہانت فروش انسان ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قانونی مشاورت میں یہ بات دیکھی جائے گی کہ اگر اختلافی نوٹ پر نظر ثانی کی اپیل دائر ہو سکتی ہے تو اس بارے خود اپنی قیادت سے اجازت طلب کروں گا۔