صوبائی حکومت کاخیبرپختونخواکی600نوجوان کوچین سے آئی ٹی کی تعلیم دلانے کامنصوبہ سپانسرکرنیکااعلان

منگل 25 اپریل 2017 22:50

صوبائی حکومت کاخیبرپختونخواکی600نوجوان کوچین سے آئی ٹی کی تعلیم دلانے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کے 600 نوجوانوں کو چین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دلانے کے منصوبے کو صوبائی حکومت کی طرف سے سپانسر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان تحریک انصاف کا ہراول دستہ اور قوم کا مستقبل ہیں ہم نوجوانوں کو نہیں بھول سکتے ہم نے خیبر پختونخوا میں میرٹ اور قانون کی بالادستی قائم کی ہے اس سلسلے میں ہمیں بہت مشکلات تھیں کیونکہ دہشت گردی سے تباہ حال صوبے میں قانون اور میرٹ کی بالادستی ایک مشکل ہدف تھا مگر ہم نے سمجھوتہ نہیں کیا ہم صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا تعین پہلے سے کر چکے تھے اور صوبے کے مستقبل کو بنانے کا تہیہ کر رکھا تھا جس کے لئے موقع ملنے پر نظر آنے والے اقدامات کئے ہیں آج خیبر پختونخوا میں میرٹ اور قانون کی بالادستی ہے۔

(جاری ہے)

ہم میرٹ اور قانون کی یہی بالادستی پورے پاکستان میں بھی قائم کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے حیات آباد سپورٹ کمپلیکس پشاور میں خیبر پختونخوا انڈر 23 گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا جب کہ صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام اور صوبے بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے تقریب میں شرکت کی وزیراعلیٰ نے انڈر 23گیمز کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیسٹیول کوہر لحاظ سے کامیاب بنانے اور اس میں شریک نوجوانوں کو بہترین سہولیات دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کریگی پرویز خٹک نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیگی انہوں نے اعلان کیا کہ صو بے کے نوجوانوں کو چین سے آئی ٹی کی تعلیم کو صوبائی حکومت سپانسر کریگی ابتدائی طور پر 600 نوجوانوں کو اس منصوبے کے تحت تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں جب کہ اس تعداد کو بڑھا کر ایک ہزار کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوںکی توقعات کے مطابق صوبے میں تباہ شدہ ڈھانچے کو ٹھیک کرنے، اداروں کی بحا لی اور قانون اور میرٹ کی بالادستی پر کام کیا تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہماری مربوط جدوجہدکے نتیجے میں میرٹ پر چلنے والا نظام آ چکا ہے قانون کی بالا دستی قائم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ اگرہم اپنے منشور کے تحت خیبر پختونخوا میں کرپشن کا خاتمہ کر کے قانون اور میرٹ کی بالادستی قائم کر سکتے ہیں تو پورے پاکستان میں بھی کر سکتے ہیں ہمارے پاس وژن ہے اور قوم کے مستقبل کو سنوارنے کا جذبہ اور قابل عمل پلان ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صو بے میں دیگر اداروں کی طرح نوجوانوں کی صلاحیتوں کونکھارنے کابھی کوئی نظام موجود نہ تھا خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگراس ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے گراونڈز موجود نہ تھے اور جو گراونڈز تھے وہ بھی انتہائی خراب حالت میں تھے ان کی حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دی اس وقت صوبہ بھر میں کھیلوں کے 100 میدانوں کی تعمیر کا عمل جاری ہے تحصیل کی سطح پر76 کھیل کے میدانوں میں سے بیشتر مکمل ہو چکے ہیںمجموعی طور پر صوبے کے نوجوانوں کو 100نئے گراونڈز ملیںگے صوبے کی سطح پرمینجمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے تا کہ کھیلوں کو مکمل ارگنائز کیا جا سکے۔

ہم ایک منظم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیںمستقبل میں صوبے کے کونے کونے میں گراونڈز موجود ہونگے وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ کھیلوں کے میدانوں کی بحالی اور جاری سرگرمیوں سے ایک طرف نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگیوں کا رجحان بڑے گا تو دوسری طرف مذید ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :