ماضی میںاربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ ، ہمارے دور میں اربوںروپے کی بچت

قرض معاف کرانیوالوں کو حساب دینا ہوگا،چوری اور سینہ زوری کوقوم برداشت نہیں کریگی‘شہبازشریف یہی فرق ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورماضی کی حکومتوں کا، آج منصوبے بروقت مکمل اور وسائل بچائے جا رہے ہیں ہمارادور شفافیت، خدمت اور دیانت سے عبارت ہے،ترقی وخوشحالی کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، سیاسی مخالفین کو منصوبوں میں شفافیت اور تیز رفتاری پر تکلیف ہے،منصوبے مکمل ہونے سے منفی سیاست دفن ہوجائیگی‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 25 اپریل 2017 22:46

ماضی میںاربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ ، ہمارے دور میں اربوںروپے کی بچت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چار سالہ دور شفافیت، خدمت اور دیانت سے عبارت ہے اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں چار سالہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برق رفتاری سے منصوبے مکمل کئے ہیںاور وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیاہے ، کاشتکاروں کیلئے کھادوں کی قیمتوں کو کم کیا گیاہے اور پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو ایک سو ارب روپے کے بلاسود قرضے مہیا کررہی ہے جبکہ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے گئے او رقومی وسائل پر ڈاکہ زنی کرکے دکھی قوم کا مال ہڑپ کیاہے۔

اربوں روپے قرضے معاف کرانے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم چوری اورسینہ زوری کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے جو کہ ترقی یافتہ،پرامن اورخوشحال پاکستان ہی- سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے منصوبوں میں شفافیت عروج پر ہے، ماضی میںاربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ کئے گئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ٹھیکوں میں اربوںروپے بچائے گئے ہیں،یہی فرق ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورماضی کی حکومتوں کا- آج منصوبے بروقت مکمل ہورہے ہیںاور قومی وسائل بھی بچائے جا رہے ہیں- انہوںنے کہا کہ بعض سیاسی مخالفین کو منصوبوں میں شفافیت اور تیز رفتاری پر تکلیف ہے اور ان سیاسی عناصر کو علم ہے کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے مکمل ہونے سے ان کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔

ان عناصر نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کیلئے پہلے بھی سازشیں کیںلیکن باشعور عوام نے شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا۔لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلہ بس کہنے والے عناصر پشاو رمیں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کیلئے مجبور ہو گئے ہیں جو میٹروبس منصوبے کی افادیت اوراہمیت کی دلیل ہی- انہوںنے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیںجنہوںنے دھرنوں اورلاک ڈائون کے ذریعے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا اور اپنے صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے محروم کیا ۔انہوںنے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت اور تیز رفتاری مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہٴ امتیاز ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :