سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بے ایمان، جھوٹا اور چور قرار دیا ہے۔ اس وجہ سے نواز لیگ والے ذہنی انتشار کا شکار ہوگئے ہیں، سینیٹرڈاکٹر کریم خواجہ

منگل 25 اپریل 2017 22:42

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بے ایمان، جھوٹا اور چور قرار دیا ہے۔ اس وجہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بے ایمان، جھوٹا اور چور قرار دیا ہے۔ اس وجہ سے نواز لیگ والے ذہنی انتشار کا شکار ہوگئے ہیں۔ امراض نفسیات کے ماہر ہونے کے ناطے میرا مریم نواز کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے وزراء پر بیان بازی کے لئے زیادہ دبائو نہ ڈالیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ سعد رفیق ، عابد شیر اور طلال چوہدری کا دماغی توازن بگڑ چکا ہے کیونکہ انہوں نے نواز شریف کو ملنے والی چور کی سند کا اثرزیادہ لیا ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ چور کی ماں جب پکڑی جائے تو اس کے بچے ایسے ہی شور مچاتے ہیں جیسے آج کل نواز لیگی مچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے تھا مگر ایسے لوگوں کا کوئی اصول نہیں ہوتا اس لئے ماتھے پر چور، جھوٹا اور کرپٹ ہونے کی مہر ثبت ہونے کے باوجود بھی اقتدار نہیں چھوڑتے۔