صوبہ معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، عوامی کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،گورنر سندھ

نجی شعبہ کی مزید فعالیت سے ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے ، وزیر اعظم کے مشیر شیخ آفتاب سے گفتگو

منگل 25 اپریل 2017 22:32

صوبہ معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، عوامی کو ریلیف فراہم کرنا اولین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے عوامی معاملات،شکایات ونگ شیخ آفتاب احمد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں کی کارکردگی ، عوام کو درپیش مسائل سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث صوبہ معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، وزیر اعظم پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبے جن میں فراہمی آب کا عظیم منصوبہ K-IV ، نکاسی آب کا منصوبہ S-III ، گرین لائن منصوبہ ، M-9 اور لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل سے عوام کو زبر دست ریلیف حاصل ہو گا ، انفرااسٹرکچر سے معاشی ، سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں ، نجی سیکٹر کے فعال ہونے سے لوگوں کو ہزاروں ملازمت کے مواقع دستیاب ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ با الخصوص کراچی میں امن و امان کے قیام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ، سرمایہ کاروں کی کراچی میں بھرپور دلچسپی ، روزگار کے مواقع ، سی پیک کے ذریعہ صوبہ کو سب سے زائد فوائد حاصل ہو نگے ، خوش آئند ہیں ، حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف حاصل ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ ملاقات میں شیخ آفتاب احمد نے گورنر سندھ کوپبلک افیئر ز گریوانسزونگ کی کارکردگی با الخصوص عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ترتیب دیئے جانے والے میکانزم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :