2018ء کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے ‘ابر یعقوب فتح محمد

منگل 25 اپریل 2017 22:27

2018ء کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے ‘ابر یعقوب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) حلقہ بندی سے متعلق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں 7روزہ ٹریننگ میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے 28 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں سے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے خطاب کیا اور ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا 2018ء کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کی بھرپور تیاری جاری ہے۔

تمام ضلعوں میں اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام مرتب کیا جار ہا ہے جو الیکشن کے ہر مرحلے میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کرے گا۔ اور ایک پوری مانیڑنگ ونگ اس کام کے لیے مختص ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ ہر ضلع میں اچھی شہرت رکھنے والے غیر سیاسی لوگوں کو بھی مانیٹرنگ کے طورپر ذمہ داری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے افسران سے کہا کہ اپنے ضلع سی4 (چار)ایسے غیر سیاسی اچھی شہرت والے لوگوں کے نام فوری طورپر الیکشن کمیشن کو بھیجیں تاکہ ان کی منظوری کے بعد ان کو مانیڑنگ کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی جائیں۔

چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز کو بھی اس سلسلے میں ہدایات دے دی گیئں ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ بہت جلد نیا قانون الیکشن 2017 آ رہا ہے جس سے الیکشن کمیشن کو پولنگ سٹاف پر کنٹرول کا حق مل جائے گا۔ اور انکی ٹرانسفر ، پوسٹنگ کے حوالے سے بھی وسیع اختیارات مل جائیں گے جس سے 2018 کے عام انتخابات میں مزید شفافیت آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :