اگر عطاء آباد جھیل نہ بناتے تو سی پیک منصوبہ بننا ممکن نہیں تھا: آصف زرداری

muhammad ali محمد علی منگل 25 اپریل 2017 19:26

اگر عطاء آباد جھیل نہ بناتے تو سی پیک منصوبہ بننا ممکن نہیں تھا: آصف ..
مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اگر عطاء آباد جھیل نہ بناتے تو سی پیک منصوبہ بننا ممکن نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری ایک تہلکہ خیز انکشاف کر گئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے دوران خطاب انکشاف کیا کہ گلگت میں واقع عطاء آباد جھیل ان کی حکومت کی جانب سے بنائی گئی تھی۔ اس جھیل کے بننے کے باعث ہی سی پیک کا روٹ بن پا رہا ہے۔ واضح رہے کہ عطاء آباد جھیل 2010 میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے وجود میں آئی تھی۔ اس حادثے کے باعث 20 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے تھے۔ تاہم اب آصف زرداری کے دعوے نے اس حادثے کے حوالے سے نئے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :