معروف امریکی کمپنی نے سندھ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل ما ہرین کی خدمات اور سر مایہ کا ری کیلئے پیشکش کی ہے،سید نا صر حسین شاہ

منگل 25 اپریل 2017 22:19

معروف امریکی کمپنی نے سندھ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل ما ہرین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ،مذہبی امور، زکواة و عشر سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کی معروف ترین امریکن کمپنی کی جانب سے سندھ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کیلئے حکومت سندھ کو ٹیکنیکل ما ہرین کی خدمات اور سر مایہ کا ری کیلئے پیشکش کی گئی ہے اور یہ پیشکش کمپنی کے ریجنل مینیجنگ ڈائریکٹرمارک برن نے کنٹری مینیجر منصور رضوی کے ہمراہ ان کے دفتر سیکریٹریٹ میں ایک ملا قات کے مو قع پر کی۔

اس مو قع پر مارک برن نے بتایا کہ ما س ٹرانزٹ کے حوالے سے ان کی کمپنی کے ما ہرین دنیا بھر میں مختلف پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں اور ان کی کمپنی کے ٹرک ایویکو انتہا ئی کا میاب برانڈ کے طور پر متعارف ہیں۔ ریجنل مینیجنگ ڈائریکٹر نے اس با ت پرخوشی کا اظہا ر کیا کہ سندھ حکومت ما س ٹرانزٹ جیسے بڑے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے،اور یہی نہیں بلکہ کراچی میں سڑکو ں کی مرمت، انڈر گرائو نڈ پا س کی تعمیرات اور اسی نو عیت کے دیگر کام تیزی اور کا میابی سے کرارہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہما ری کمپنی کا اس ضمن میں وسیع تجربہ ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں اسی نو عیت کے میگا پروجیکٹس میں ہم شامل رہے ہیں۔انھو ں نے کمپنی کے جا نب سے سندھ حکومت کو ماہر انہ خدمات کی انجا م دیہی اور سرمایہ کا ری کی پیشکش کی اور کہا کہ اس ضمن میں وہ اپنے تکنیکی ما ہرین پاکستان بھیجنے کو تیا رہیں جو کہ حکومت سندھ کے ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کے متعلقین کو تیکینکی معاونت فراہم کرینگے اور انھیں تربیت دینگے جو کہ پروجیکٹ کو کوالٹی کے جدید ترز پر مکمل کرنے کیلئے معاون و مدد گا ر ثابت ہونگے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ نے امریکی ادارے کی پیشکش کو سراہتے ہو ئے مارک برن کا شکریہ ادا کیا اور عندیہ دیا کہ حکومت کی ٹیکنیکل ٹیم اس ضمن میں جلد ہی ان سے رابطہ کریگی اور ٹیکنیکل ماہرین کی خدمات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاًصوبہ سندھ اس وقت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور چائنا پاکستان اکانو مک کاریڈور کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کو بہت وسعت دیگااور انڈسٹری کی وسعت کے ساتھ ہی روزگار کے بھر پور مو اقع بھی میسئر ہو نگے۔

انھوں نے کہا کہ گوادر ائیر پورٹ سے تعمیر ہو نے والی3 ہزار کلو میٹر طویل شاہراہ جو کہ پاکستان کو شمالی چائنا سے ملائے گی ،ٹرانسپورٹ خصوصاًٹرکوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافے کا باعث ہو گی اور توقع ہے کہ سن 2020 ? تک اس شاہر اہ پر چلنے والے ٹرکوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ کے قریب ہو جا ئے گی جو کہ معاشی ترقی اور روزگار کے اضافے میں نما یا ں کردار ادا کریگی۔ ۔

متعلقہ عنوان :