پنجاب پولیس:نئی یونیفارم میں ایک اورتبدیلی،ٹی شرٹ پربیجزلگانےکی منظوری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اپریل 2017 18:55

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25اپریل2017ء) : پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم میں ایک اور تبدیلی کردی گئی ہے،شدیدگرمی کے پیش نظر ٹی شرٹ پربیجزلگانے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شدیدگرمی میں پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے ٹی شرٹ اور شرٹ ایک ساتھ پہناممکن نہیں ہے۔جس کے باعث اعلیٰ حکام نے پولیس یونیفارم کی ٹی شرٹ پربیجزلگوانے کی منظوری دے دی۔پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے ٹی شرٹ پربیجزلگانے کیلئے نمونے بھجوادیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :