اسلام آباد، چینی لڑکی سے گینگ ریپ کی واردات، وزارت داخلہ اورپولیس نے ایف آئی آر نمبر148کو سیل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا

منگل 25 اپریل 2017 21:58

اسلام آباد، چینی لڑکی سے گینگ ریپ کی واردات، وزارت داخلہ اورپولیس نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں چینی لڑکی سے گینگ ریپ کی واردات وزارت داخلہ اورپولیس نے پاک چین دوستی کے متاثر ہونے کے خوف کے پیش نظر ایف آئی آر نمبر148کو سیل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سیکٹر آئی ٹین ٹو میں واقعہ گھر میں تین نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کئی گھنٹے تک گھر میں موجود رہے ذرائع کامذید کہناتھا کہ گھر میں موجود چینی شہری کومذاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا رسی کے ساتھ گلہ دبانے کے نشانات بھی موجود تھے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود جب درندہ صفت اپنے کوششوں میں کامیاب نہ ہوئے تو انہوں نے گھر میں موجود بچے کے گلے پر خنجر رکھنے کے بعد مبینہ طور پر لڑکی کا گینگ ریپ کیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے اور جاتے وقت گھر سے زیورات اور دیگر قیمتی چیزیں بھی ساتھ لے گئے جس کی اطلاع کے بعد پولیس فوری طور پر موقعہ پر پہنچ گئی اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی انسپکٹر اسجد کا کہناتھا کہ ڈکیتی ہوئی ہے پاک چین تعلقات کی وجہ سے معاملے کو دبایا گیاہے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیاپہلے بھی کبھی کسی چینی کے گھر ڈکیتی کی ایف آئی آر کو سیل کیا گیاہے تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور کہا کہ ہم تفتیش کر رہے ہیں دوسری طرف پمز ہسپتال کی ڈاکٹرنسرین بٹ نے آن لائن کے استفسار پر بتایا کہ وہ لڑکی نہیں شادی شدہ خاتون تھی اس کا ایک بچہ بھی تھا ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ریپ ہوا ہم نے نمونہ جات لے کر لاہور بھیج دئیے ہیں (وحید ڈوگر سے )