کراچی : اردو بازار میں ہلاک ہونے والے تمام دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
فلیٹ کے مالک اور دہشت گردوں کے چار ضامنوں سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، دہشت گردوں کے زیراستعمال فلیٹ بھی سیل فلیٹ کے مالک محمد حفیظ نے ڈھائی ماہ قبل مشکوک افراد کو فلیٹ کرائے پر دیا تھا ، کرایہ داری ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن میں اندراج بھی نہیں کرایا، ابتدائی رپورٹ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جنداللہ سے تھا جو اہم تنصیبات کی ریکی کرتے تھے،انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب
منگل 25 اپریل 2017 21:50
(جاری ہے)
انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جنداللہ سے تھا جو اہم تنصیبات کی ریکی کرتے تھے۔ فرانزک ٹیم نے فلیٹ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ ڈی آئی جی کراچی جنوبی آزاد خان اور ایس ایس پی کراچی جنوبی نے بھی فلیٹ کا دورہ کیا۔
تفتیشی اداروں نے ہلاک دہشت گردوں کے زیراستعمال ٹیکسی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے جب کہ کوئٹہ اور پشاور سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔دوسری جانب عمارت میں رینجرز نے دہشت گردوں کے زیراستعمال فلیٹ کو سیل کردیا ہے، رینجرز نے تحقیقات کے لئے فلیٹ کے مالک اور دہشت گردوں کے چار ضامنوں سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔قریبی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کا علاقے میں کسی سے ملنا جلنا نہیں تھا۔، تحقیقاتی حکام ،فارنزک ٹیم کے سروے اور شواہد جمع کرنے کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ہلاک دہشت گردوں کے حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ اٴْردو بازار مقابلے میں ہلاک 5 نامعلوم افرادکی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں جن میں 35 سی45 سال کی عمرکی3مرد شامل ہیں۔پولیس سرجن کے مطابق 35 سالہ خاتون اور2سی3ماہ کی بچی بھی ہلاک افراد میں شامل ہے، زخمی رینجرز اہلکاروں کی شناخت سپاہی شریف خان،انعام اللہ ، وحید اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمیوں میں 12 سال کا بچہ کبیر بھی شامل ہے۔#مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.