چمن:گونمنٹ ہائی سکول پرانہ چمن کو سال 2016کے کلسٹر کا سامان تاحال نہیں مل سکا ،جمعیت علماء اسلام

خدشہ ہے کہ یہ سامان کچھ لوگ ہڑپ کرنے کے درپے ہیں،کلسٹر میں مزید 14سکولز بھی ہے ابھی تک کسی بھی سکول کو ایک تختی بھی نہیں ملی ہیں،جمعیت علماء اسلام کا جاری بیان میں موقف

منگل 25 اپریل 2017 21:44

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) جمعیت علماء اسلام حلقہ پرانہ چمن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ گونمنٹ ہائی سکول پرانہ چمن کو سال 2016کے کلسٹر کا سامان تاحال نہیں مل سکا ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سامان کچھ لوگ ہڑپ کرنے کے درپے ہیں ہائی سکول پرانہ چمن کے کلسٹر میں مزید 14سکولز بھی ہے ابھی تک کسی بھی سکول کو ایک تختی بھی نہیں ملی ہیں موجودہ حکومت نے تعلیمی بجٹ کو 18فیصد بڑھایا بھی ہیں لیکن افسو س کے ساتھ کچھ جونئیر آفیسروں کے کرپشن کی نظر ہورہا ہے سکول میں نہ بلیک بورڈ ہے نہ رجسٹراور نہ ہی دیگر ضروری سامان ہے جس کی وجہ سے سکول میں اساتذہ اور طلباء کو شدید دشواری کا سامنا ہے انھوں نے چیف سیکرٹری ،سیکر ٹری تعلیم اور متعلقہ حکام پرانہ چمن سکول کے بجٹ کے تحقیقات کرے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

متعلقہ عنوان :