ْچمن:پیرا میڈیکس کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،پر گریسیو پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن

صوبائی حکومت کے پیرا میڈیکس کی پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور تشدد سمجھ سے بالاتر ہے،پر گریسیو پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کی مذمت

منگل 25 اپریل 2017 21:44

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) آل بلوچستان پر گریسیو پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضلع قلعہ عبد اللہ چمن کے صدر قاری عطاو اللہ مسلم ، سرپرست اعلیٰ ولایت خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری حاجی عبد الھادی شاکر ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعہ دار خوشحال ،آفس سیکرٹری سمیع اللہ خان،فائنانس سیکرٹری و ضلعی ترجمان بسم اللہ خان اچکزئی اور دیگر نے پیرا میڈیکس کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلدان کے مطالبات کو حل کیا جائے تاکہ وہ اپنے خدمات کو جاری رکھ سکیں اور محکمہ صحت مزید مشکلات سے دو چار نہ ہوسکیں کیونکہ احتجاج سے محکمہ صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے پیرا میڈیکس کی پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور تشدد سمجھ سے بالاتر ہے لاٹھی چارج اور تشدد سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید گھمبیر ہوجاتے ہیں اس ناروا عمل کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں پیرا میڈیکس میں سفید پوش طبقہ اس مہنگائی کے دور میں کم اجرت پر گھر نہیں چلا سکتے ہیں ہم حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ پیرا میڈیکس کے تمام مطالبات جائز ہے اس کو فی الفور حل کیا جائے

متعلقہ عنوان :