پنجاب میں فروغ تعلیم کے عمل کو تیز تر کرنے کیلئے قومی و بین الاقوامی تعلیمی کانفرنسوں کے انعقاد کا فیصلہ
پنجاب کے سرکاری سکولوں کوانٹر نیٹ کے ذریعے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جا رہا ہے،رانا مشہود
منگل 25 اپریل 2017 21:06
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صو بائی وزیر رانا مشہود نے کہاکہ حکومتی اصلاحات میں متواتر بہتری سے طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میںاساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے توسط سے سکول اساتذہ کو جدید تعلیمی تصورات سے آگا ہ رکھنے میں نمایاں مدد ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں سمارٹ ڈیجیٹل بورڈز کی تنصیب سے طالبعلموں کی تعلیم میں دلچسپی بڑھے گی اور وہ خوشگوار ماحول میں پڑھیں گے۔اس طرح طالبعلموں کو جدید تعلیمی تصورات سے آگاہ رکھنے میںبھی مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت دنیا کے بہترین تعلیمی ماڈلز کا بغور جائزہ لے رہی ہے تا کہ سکول ایجوکیشن سیکٹر کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ رکھ کر پنجاب کے طالبعلموں کو بہترین پروفیشنل کے طور پر ڈویلپ کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا گیا ۔اس کے نتیجے میں آج پنجاب کے سکولوں میں سوا کروڑ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے 25لاکھ سے زائدبے وسیلہ بچوں پر تعلیم کے دروازے کھولے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.