سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

پولیس اہلکاروں ،خاتون سمیت 14 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم ابو ہریرہ بیک وقت کالعدم سپاہ صحابہ اور متحدہ قومی موومنٹ کیلئے کام کرتا تھا

منگل 25 اپریل 2017 21:02

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گرد نے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کئیے ہیں۔ پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 14 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم ابو ہریرہ بیک وقت کالعدم سپاہ صحابہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے لئے کام کرتا تھا۔ملزم نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتارملزم ابو ہریرہ عرف ابو بھائی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے ایم کیو ایم کے خطرناک ٹارگٹ کلر اور کورنگی سیکٹر اچارج رئیس عرف مما کے کہنے پر 2009میں متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی اور ساتھ ہی کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ بھی منسلک رہا۔ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ساتھ دینے والے ایم کیو ایم کے کارندوں میں رئیس مما کے علاوہ جنید بلڈاگ،اعظم گنجا،راشد لمبا اور دیگر شامل رہے۔ملزم نے مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت مجموعی طور پر 14 افراد کی ٹارگٹ کی۔