سندھ ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو سوشل میڈیا کے ِحوالے سے ملنی والی شکایات کو دور کرنے کا حکم

مجھے سوشل میڈیا کے حوالے سے بہت سی شکایات موصول ہورہی ہیں میرا بس چلے تو میں اسی وقت سوشل میڈیا کوبند کردوں،جسٹس منیب اختر

منگل 25 اپریل 2017 21:02

سندھ ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو سوشل میڈیا کے ِحوالے سے ملنی والی شکایات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سائبر کرائم سے متعلقہ درخواست پر ایف آئی اے کو سوشل میڈیا کے ِحوالے سے ملنی والی شکایات کو دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے سائبر کرائم سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایڈوکیٹ ندیم شیخ سمیت دیگر درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیس بک، ٹوئیٹر،واٹس ایپ اور دیگر دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع غیر محفوظ ہیں۔جعلی آئی ڈیز کے زریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جاسکتا ہے ،پاکستان میں مانیٹرنگ کا نظام موجودنہیں ہے،جسکی مرضی ہو وہ لوگوں کو بے قوف بنادیتا ہے جس پر جسٹس منیب اخترنے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کے حوالے سے بہت سی شکایات موصول ہورہی ہیں میرا بس چلے تو میں اسی وقت سوشل میڈیا کوبند کردوں مگر آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر فرد کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا کے حوالے سے ملنے والی شکایات کو دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :