ڈی جی نیب لاہور نے 4.8ملین کا چیک جے ایس بینک کے حوالے کر دیا

منگل 25 اپریل 2017 21:02

ڈی جی نیب لاہور نے 4.8ملین کا چیک جے ایس بینک کے حوالے کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) قومی احتساب بیورا ( نیب ) لاہور کروڑوں روپے کی رقوم ڈیفالٹرز سے وصول کر کے متعلقہ اداروں کو واپس لوٹا رہا ہے ، اسی امر میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے جے ایس بینک کی جانب سے قرضے کی عدم ادائیگی کے حوالے سے ڈیفالٹر ہونے والے ملزم سے والنٹری ریٹرن کے تحت موصول ہوئی آخری قسط 4.8ملین کی رقم کا چیک جے ایس بینک کے حوالے کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم امجد علی انجم جو کہ میسرز اے ایس آئی ٹریڈرز کا بزنس پارٹنر تھا اس نے جے ایس بینک سے 14.783ملین کا قرضہ لیا اور بینک سے لیے گئے قرضے کی عدم ادائیگی کی بناء پر جے ایس بینک نے اسٹیٹ بینک کی وساطت سے نیب لاہور میں شکایت درج کی ۔ نیب لاہور نے ملزم امجد علی انجم کے خلاف انکوائری شروع کی اور اسے تفتیش کے لئے نوٹس جاری کیا ۔ ملزم تفتیش کے لئے نیب لاہور میں حاضر ہوا اور والنٹری ریٹرن کے لیے پیشکش کی اور 3اقساط میں ادائیگی کے لئے درخواست دی ۔ دو اقساط کی ادائیگی کے بعد نیب لاہور نے آخری قسط ادائیگی 4.8 ملین ملزم سے وصول کی اور جے ایس بینک کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :