فاٹامیں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تعلیمی اداروں میں مانیٹرنگ کانظام شروع کرنے کااعلان
فاٹامیں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری اورموجودگی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کانظام شروع کیاجارہاہے،گورنرخیبرپختونخوا
منگل 25 اپریل 2017 20:49
(جاری ہے)
گورنرنے فاٹا کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے مانیٹرنگ سسٹم شروع کرنے کی غرض سے 55 موٹرسائیکلوں کی چابیاں اور80 سمارٹ فونز محکمہ تعلیم فاٹا کے حوالے کیا جبکہ نقل مکانی سے متاثرہ علاقوں کی750 سکولوں کیلئے تعلیمی فرنیچر بھی متعلقہ حکام کے سپردکردیئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ عالمی اداروں کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں 20 ملین ڈالر کی لاگت سے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت 750 سکولوں کی تعمیر نو کاکام جاری ہے جن میں ایمرجنسی بنیادوں پر85 ہزارٹی ڈی پیز بچوں کومعیاری تعلیم دی جائیگی۔ گورنرنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ایک میکنزم تیار کرے اور انہیں ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ دی جائے۔دریں اثناء رکن قومی اسمبلی قیصرجمال کی قیادت میں دس رکنی وفد نے گورنرسے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقے کے عوا م کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ گورنرنے اس موقع پرعلاقے کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنی جانب سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.