ملک بھرمیں نئے گیس کنکشن پرپابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں گھریلو، صنعتی اور کرشل استعمال کے لیے گیس کنکشن کی منظوری شروع

منگل 25 اپریل 2017 20:49

ملک بھرمیں نئے گیس کنکشن پرپابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پرپابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 12 اپریل کو ملک بھر میں گیس کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں گھریلو، صنعتی اور کرشل استعمال کے لیے گیس کنکشن کی منظوری شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2011ء میں قدرتی گیس کی سنگین قلت کے باعث نئے گیس کنکشنز پر پابندی لگادی تھی۔

متعلقہ عنوان :