Live Updates

ْچمپئن وہ ہوتا ہے جوہار سے نہیں ڈرتا،اگر کرکٹ نہ کھیلتا توشوکت خاتم نہ بناسکتا،عمران خان

صوبے میں تقریبا50کھیلوں کے میدان بن گئے ہیں،جمعہ کوگونواز گو ہوگا،اب یہ ہمارا نیا ترانہ بن گیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف

منگل 25 اپریل 2017 20:49

ْچمپئن وہ ہوتا ہے جوہار سے نہیں ڈرتا،اگر کرکٹ نہ کھیلتا توشوکت خاتم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چمپئن وہ ہوتا ہے جوہار سے نہیں ڈرتا،اگر کرکٹ نہ کھیلتا توشوکت خاتم نہ بناسکتا،صوبے میں تقریباپچاس کھیلوں کے میدان بن گئے ہیں۔جمعہ کوگونواز گو ہوگا،اب گونوا ز گوا ہمارا نیا ترانہ بن گیا ہے۔حیات سپورٹس کمپلیکس میں انڈر23گیمز کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

پختونخوا کے کھلاڑی یونس خان 10ہزار رنز بنانے پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ گو نواز گو جمعہ کو ہوگا۔ اگر میں سپورٹس نہ کھیلتا تو آج یہاں نہ ہوتا ۔کھیل انسان کو جیت اور ہار سکھاتا ہے، کپتان نے کہا کہ چیمپین وہ ہے جو ہار سے نہیں ڈرتا۔

(جاری ہے)

اگر کرکٹ نہ کھیلتا تو شوکت خانم نہ بنا سکتا ۔تحریک انصاف کی21 سال ہوگئے اور آج پارٹی کی سالگرہ ہے ۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلی پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ صوبے کے حالات اب پہلے سے بہت بہتر ہے ،کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں۔عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں،، پاکستان کا مستقبل یوتھ ہے۔۔ہم نے سب ست بہلے ایجوکیشن ہیلتھ میں کام کیا ہے ۔کرپشن کے خلاف جہاد شروع ہوچکا ہے۔ ادارے کرپشن سے بھرے تھے۔ بہترین مستقبل کا راستہ محنت سے ہوکر جاتا ہے۔پرویزخٹک نے کہا کہ 109 گرونڈ تیار ہو رہے ہیں 47 گراونڈ مکمل طورپر تیار ہوچکے ہیں۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات