کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم کیے

منگل 25 اپریل 2017 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) آپریشنز کے دوران بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے اورمتعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کے لیے ایک تقریب گزشتہ روز ملیر کینٹ میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے فوجی افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے ۔تقریب میں فوجی حکام ،شہدا اور غازیوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے 8افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)،22کو تمغہ امتیاز (ملٹری)اور 22افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت میڈلز سے نوازا ۔شہدا کے اعزازات ان کے خاندان کے افراد نے وصول کیے ۔